منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

نادرا کوئی بھی شناختی کارڈ 60 روز کے لیے بلاک کرسکے گا، اہم بل کی منظوری

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایک اہم حکومتی مسودۂ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس میں شناختی کارڈ سے متعلق نئے اختیارات شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایوان میں پیش کیا تھا۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد اسے اب سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق نادرا کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ 60 دن تک عارضی طور پر بلاک کر سکے۔وزارت داخلہ کے حکام کا مؤقف ہے کہ شناختی کارڈ ایک نہایت حساس اور قومی سلامتی سے جڑی دستاویز ہے، جس کے غلط استعمال سے سیکیورٹی اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔مزید کہا گیا کہ واضح قانونی فریم ورک نہ ہونے کے باعث نادرا کو عملی مشکلات کا سامنا رہتا ہے، جبکہ بعض عناصر جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے مختلف حیلے بہانے اختیار کرتے ہیں اور ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔

حکام کے مطابق اس ترمیم کے ذریعے نادرا کو زیادہ مؤثر اختیارات دیے جائیں گے تاکہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بروقت بلاک کر سکے اور نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…