ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ری ہیبلیٹشن، سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ جو کہ 24 مارچ کی شام/رات سے داخل ہوا تھا وہ 27 مارچ کی رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے، جبکہ یہ سلسلہ 31 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش/گرج چمک چند ایک مقامات پر ژالہ باری کراچی، ٹھٹھہ، بدین، دادو، سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 26 مارچ کو متوقع ہے جبکہ 28 اور 29 مارچ کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ری ہیبلیٹشن، سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آندھی، ژالہ باری اور بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کسانوں کو موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی سرگرمیوں کا انتظام کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور پیشگوئی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ مزید یہ کہ تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز / چیئرمین ڈی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ ادارے/اسٹیک ہولڈرز ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…