جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تیز رفتارویگو ڈالاموٹر سائیکل کو ٹکر مار کر فرار، ماں بحق اور جواں سال بیٹا شدید زخمی

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ڈیفنس میں تیز رفتار ویگو ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بحق اور جواں سال بیٹا شدید زخمی ہو گیا ،

پولیس نے ویگو ڈالے کی تلاش شروع کردی ، گلشن اقبال عمارت میں لفٹ سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 5 چھبیس اسٹریٹ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی اور موقع پر سے فرارہو گئی۔حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفیہ خاتون کی شناخت 60 سالہ مقصود زوجہ اللہ دتہ،زخمی کی شناخت30 سالہ سجاد ولد اللہ دتہ کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او درخشان راشد علی کے مطابق حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمی شخص آپس میں ماں بیٹا ہیں اور حادثہ تیز رفتار سفید رنگ کے ویگو ڈالے کی ٹکر کے باعث پیش آیا ہے ، پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ویگو ڈالے کی تلاش شروع کردی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا ری ہیں۔

دوسری جانب گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں پیڈسٹریئن برج کے قریب عمارت کے اندر لفٹ سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت 58 سالہ اختر ولد یوسف مسیح کے نام سے کی گئی، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…