ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں، تیز ہواؤں اور برفباری کے نئے سلسلے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور نظام آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، جس کے باعث تیز آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں، خصوصاً گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی خطوں میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کالام، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے علاقوں میں خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور نیلم ویلی میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، واشک، پنجگور، تربت، گوادر اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو کر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث راستے بند ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں، جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…