منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 25  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے چھ سال کے طویل انتظار کے بعد لندن کے لیے اپنے براہِ راست پروازوں کے آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر سے ہو رہا ہے۔پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے اور 30 مارچ کو لاہور سے لندن کے لیے اپنی پہلی پروازیں روانہ کرے گی۔ابتدائی طور پر ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جن میں سے 3 پروازیں اسلام آباد اور ایک پرواز لاہور سے روانہ ہوگی۔ یہ پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔لندن کے اس اہم فضائی آپریشن کے لیے پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ لندن کا روٹ پی آئی اے کے نیٹ ورک کے قدیم اور ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، جس کی بحالی ادارے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ 2020 میں پابندی لگنے سے قبل پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔ اب دوبارہ آغاز کے بعد، برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی مجموعی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 ہو جائے گی۔ اس اقدام سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سفر کی براہِ راست اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…