جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان 2025 میں دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار دیا گیا ہے۔سوئس کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے سالانہ عالمی سروے پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ دنیا میں محض 13 ممالک ایسے ہیں جہاں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ بین الاقوامی فضائی معیار کے مطابق ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدترین ہوتی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں پاکستان کا فضائی معیار دنیا میں بدترین رہا جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز یا پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے ننھے پی ایم 2.5 کی سطح عالمی معیار سے 13 گنا زیادہ رہی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضا میں پی ایم 2.5 کی فی کیوبک میٹر مقدار زیادہ سے زیادہ 5 مائیکرو گرام ہونی چاہیے۔بنگلا دیش اور تاجکستان اس فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آلودہ ترین ممالک قرار پائے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، آئس لینڈ اور ایسٹونیا ایسے ممالک تھے جو گاڑیوں، ٹرکوں اور صنعتی سرگرمیوں کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات کو محدود رکھنے میں کامیاب رہے اور فضائی معیار کے لحاظ سے صاف ترین ممالک قرار پائے۔اس رپورٹ کے لیے دنیا کے 9500 شہروں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ محض 14 فیصد شہر ایسے ہیں جہاں فضا میں پی ایم 2.5 کی سطح عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار کے مطابق ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے 25 آلودہ ترین شہر بھارت، پاکستان اور چین میں موجود ہیں۔ورلڈ ایئرکوالٹی رپورٹ میں بھارت کا شہر لونی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا جبکہ کا صاف ترین شہر جنوبی افریقی شہر Nieuwoudtville کو قرار دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا کہ یورپ اورکینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے عالمی آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ کیا۔آئی کیو ائیر کے چیف ایگزیکٹو فرینک ہیمس نے کہا کہ مستقبل کی نسل کا انحصار فضائی معیار پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی سے جسمانی مشقت کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے جبکہ مختلف امراض کے پھیلاؤ سے طبی نظام پر بوجھ بڑھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…