پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی طوفانی بارش: جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی، 30 سے زائد زخمی

datetime 19  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی شدید آندھی اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کی شب شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا سلسلہ جاری رہا، جہاں ہواؤں کی رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران متعدد علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گر گئیں جبکہ درخت اور بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے۔سب سے بڑا حادثہ بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیش آیا، جہاں تیز ہوا کے باعث دیوار گرنے سے 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ افراد بارش سے بچنے کے لیے دیوار کے قریب کھڑے تھے۔دیگر علاقوں میں بھی مختلف حادثات پیش آئے۔ قائد آباد میں چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے، جبکہ لانڈھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی جان گئی۔

کورنگی میں درخت گرنے اور گھروں کی چھتیں گرنے سے مزید جانی نقصان اور زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔بھینس کالونی اور ملیر کے علاقوں میں بھی چھتیں گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ کلفٹن اور دیگر علاقوں میں درخت گرنے سے بھی لوگ زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر املاک کو بھی نقصان پہنچا، جن میں گاڑیوں پر دیواریں گرنے کے واقعات شامل ہیں۔ خراب موسمی حالات کے باعث سول ایوی ایشن نے ہلکے طیاروں کی پروازیں روک دیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…