ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

راولپنڈی،خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور زیورات ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این ا ئی)تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے20 سالہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور طلائی زیورات ہتھیانے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مغویہ کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان سے مغویہ سے ہتھیائے گئے 9 تولے طلائی زیورات اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 3 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

زیر حراست ملزم مغویہ کے گھر کے سامنے والے گھر میں ڈرائیور تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو بلیک میل کرکے اغوا کیا تھا۔ مقدمے میں مغویہ نے مؤقف اپنایا کہ زیر حراست افراد اغوا کے بعد اس سے زیادتی کرتے رہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایاکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے جبکہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…