منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

گلگت اور سکردو میں تین روز کیلئے کرفیو نافذ ، فوج طلب

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

گلگت/اسکردو (این این آئی) گلگت اور اسکردو میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا اور امن عامہ کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر گلگت اور اسکردو کے شہروں میں تین روز کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔آرٹیکل 255 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت نے دونوں شہروں میں فوج طلب کر لی ہے تاکہ شرپسند عناصر پر قابو پایا جا سکے اور امن عامہ کو برقرار رکھا جا سکے۔آئی جی گلگت بلتستان اکبر ناصر نے ویڈیو بیان میں واضح کیا ہے کہ فوج کے ساتھ ساتھ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی سڑکوں پر موجود رہیں گے اور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔آئی جی گلگت بلتستان نے ہدایت کی ہے کہ جنازے اور تدفین میں صرف گلگت کے مقامی شہریوں کو شرکت کی اجازت ہوگی تاہم باہر سے آنے والے افراد یا دیگر اضلاع کے لوگوں کے اجتماع میں شرکت پر پابندی ہوگی۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…