بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سائبر حملوں کا خطرہ، صارفین کیلیے اہم ہدایات

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) علاقائی صورتحال میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے،

جس پر نیشنل سرٹ (ایمرجنسی رسپانس ٹیم) نے تازہ سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ادارے کی جانب سے حساس سرکاری محکموں کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ حکومتی، دفاعی اور مالیاتی شعبے ممکنہ طور پر سائبر حملہ آوروں کا ہدف بن سکتے ہیں۔ ڈیپ فیک ویڈیوز، اسپیئر فشنگ اور ڈی ڈی او ایس جیسے حملوں کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کا خطرہ موجود ہے، جبکہ بینکنگ اور مالیاتی نظام کو رینسم ویئر حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو مشتبہ لنکس اور غیر معروف ایپلی کیشنز سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

نیشنل سرٹ نے ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن کو لازمی بنانے اور تمام سسٹمز کو فوری اپڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی صارفین کو غیر تصدیق شدہ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جعلی خبروں اور ڈیپ فیک مواد کے ذریعے نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی کوششوں سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔مزید برآں آئی ٹی ٹیموں کو فوری طور پر تھریٹ ہنٹنگ اور سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…