منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 1  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث کیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شرپسند عناصر کسی اجتماع میں شریک علما کرام کو نشانہ بنا کر بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنی ہیں۔ اسی طرح شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پابندی سے مستثنی ہیں۔ سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ یاد رہے کہ لائسنس یافتہ اور بغیر لائسنس ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی لاگو ہو گی۔ دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیاں 7 روز کیلئے نافذ کی گئی ہیں۔ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…