منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد پہلی بار طلاق کی اصل وجہ بتا دی

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد پہلی بار علیحدگی کی اصل وجہ بتا دی۔

دونوں حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شریک ہوئے جہاں انہوں نے ماضی کے حساس موضوعات پر نہایت سنجیدگی اور احترام کے ساتھ گفتگو کی۔فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا، تاہم 1992 میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں جبکہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ گئیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریال گوہر نے بتایا کہ ہماری ازدواجی زندگی میں مسائل 1987 سے ہی شروع ہو چکے تھے۔فریال گوہر کا کہنا ہے کہ جمال شاہ اپنی آزادی کو بہت اہمیت دیتے تھے اور وہ خود کو شادی کے بندھن میں محدود محسوس کرتے تھے، میں کبھی یہ نہیں سمجھتی کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ملکیت ہوتے ہیں، اس لیے جب کسی ایک فریق کا دل رشتے میں نہ رہے تو اسے زبردستی قائم نہیں رکھا جا سکتا، میں نے جمال شاہ کے فیصلے کو سمجھا اور احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کی۔

جمال شاہ نے بھی اعتراف کیا کہ میں خود کو شادی کے لیے موزوں انسان نہیں سمجھتا تھا اور مجھے اپنی فطری آزادی عزیز تھی۔جمال شاہ نے پروگرام میں اس واقعے کا بھی ذکر کیا جو ان کے تعلق کے خاتمے کی آخری کڑی ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ مل کر آرٹ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، فریال گوہر نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں اس خاتون کے ساتھ کام نہ کروں، حتی کہ اس خاتون کی خالہ نے بھی مجھے محتاط رہنے کا کہا تھا، مگر میں نے اپنی مرضی سے فیصلہ کیا، بعد ازاں وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور اسی دوران دونوں کے درمیان موجود اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس کے بعد بالآخر ہم نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔دونوں فنکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ علیحدگی کے باوجود ہم نے کبھی ایک دوسرے سے دانستہ طور پر تعلق ختم نہیں کیا اور آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…