منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فورسز کی کارروائی پرطالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار، گاڑی چھوڑ کر فرار

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سخت جواب دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور درجنوں ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی کے باعث افغان طالبان میں بدحواسی پھیل گئی اور وہ ایک گاڑی موقع پر چھوڑ کر پسپا ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں نے مذکورہ گاڑی تحویل میں لے لی، جبکہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جن میں پاکستانی جوانوں کو اس گاڑی پر سوار ہو کر نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے پانچ مزید افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔

ان میں دو پوسٹیں شوال کے سامنے، دو انگور اڈا کے بالمقابل اور ایک زرملان کے مقابل بتائی جاتی ہیں۔مزید برآں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران انگور اڈا کے افغان ٹرمینل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی حکمت عملی کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…