جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرا دیے گئے

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  سکیورٹی اداروں نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کی مبینہ کوششیں ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ایبٹ آباد،

صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے کارروائی کی کوشش کی گئی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی میں سرگرم عناصر کی جانب سے ان علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستان کے اینٹی ڈرون نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید الزام عائد کیا کہ یہ واقعات افغانستان میں موجود حکمرانوں اور پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے درمیان تعلق کی عکاسی کرتے ہیں۔

ادھر صوابی کے علاقے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہو گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیز مواد گرایا گیا، تاہم واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ذمہ دار عناصر کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…