منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر الرٹ جاری کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر الرٹ جاری کردیا،

مارچ سے ستمبر تک ہیٹ ویو اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے بھی خبردار کیا ہے۔این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویو اورگلیشئر پگھلنے کے عمل میں تیزی کا خدشہ ہے۔الرٹ میں کہاگیا ہے کہ مارچ سے ستمبر کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ مارچ سے جون کے دوران تیزی سے پگھلتے گلیشئر بھی نچلے علاقوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا ہ کے متعدد علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے،ممکنہ سیلاب کے باعث آبادیوں اور زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے احمد آباد، فیض آباد، مجاور، وادی اشکومن، گلکن، گلمت اور بوہر کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا ہ کے ریشون، کمراٹ، یارخن ویلی، لشٹ، استاچ، ڈزق اور بریپ میں بھی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ دریا کے کناروں اور گلیشیائی ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…