منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کیلئے نئے اوقات کار جاری

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کے لیے نئے اوقات کار مقرر کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ اقدام رمضان المبارک کے دوران عوام کو آسانی دینے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے مطابق 26 نمبر چونگی اور پھلگراں ٹول پلازہ پر اب ایم ٹیگ کی سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ ایف نائن پارک میں قائم مراکز صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے جہاں شہری اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں گے۔

پولیس چیک پوسٹ جی 14 اور روات ٹی کراس پر بھی یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید برآں گلبرگ گرین، دامنِ کوہ، فیض آباد اور ملپور کے مراکز پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ایم ٹیگ کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ مری روڈ نزد ٹیولپ ہوٹل، ایکسائز آفس، نائنتھ ایونیو اور مارگلہ ایونیو پر بھی شہریوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات اور مقامات کا خیال رکھتے ہوئے بروقت ایم ٹیگ حاصل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ بھی مزید مؤثر ہو سکے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…