ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

گھریلو تنازع پر مسجد میں فائرنگ، 4افراد قتل

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

چارسدہ (این این آئی) گھریلو تنازع پر مسجد میں گولیاں چلنے سے 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ بٹگرام نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان خواتین کے معاملے پر 30 سال پرانا تنازع چلا آ رہا تھا، اس دیرینہ دشمنی کو ختم کرنے اور صلح کی کوشش کے لیے دونوں گروپس کے افراد مقامی مسجد میں جمع ہوئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق تصفیے کے دوران بات چیت تلخ کلامی میں بدل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے دو دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تاہم واقعے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے. جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…