بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر دو بیویوں سمیت قتل

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ، قاسم آباد بازار میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پانچ ایمرجنسی گاڑیوں اور دس سے زائد اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ داری کے تنازعے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بادشاہ اور اس کی دونوں بیویوں کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان میں موقف اپنایاگیاکہ گاؤں سے آئے رشتہ داروں نے قتل کیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے سینئر افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی پوٹھوہار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…