ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

’رولنگ پارٹی اپنے صوبے کے لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے‘، پشاور ہائی کورٹ کا آئی جی اور چیف سیکرٹری کو فوری سڑکیں کھلوانے کا حکم

datetime 17  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے سڑکوں کی بندش کے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو راستے کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ چار دن سے سڑکیں بند ہونے کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ لوگوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کو اپنے ہی صوبے کے شہریوں کو تکلیف نہیں دینی چاہیے اور فوری طور پر رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پشاور سے باہر جانا مشکل ہو چکا ہے۔ جسٹس اعجاز انور نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ان کے اپنے بچوں کو بھی راستے بند ہونے کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا۔ انہوں نے حکام کو یاد دلایا کہ صوبہ پہلے ہی سکیورٹی مسائل کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے شہریوں پر مزید دباؤ ڈالنا مناسب نہیں۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ ارکان صوبائی اسمبلی اسلام آباد گئے ہیں تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے اور حکومت کسی غلط اقدام کا دفاع نہیں کر رہی۔

اس پر عدالت نے کہا کہ بطور لاء افسر احتجاجی مؤقف کی حمایت مناسب نہیں، انہیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر شہریوں کے مفاد کو دیکھنا چاہیے۔آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری نے عدالت سے رپورٹ جمع کرانے کے لیے دو دن کی مہلت مانگی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آج ہی سڑکیں کھولی جائیں اور خاص طور پر موٹر وے کسی صورت بند نہ ہونے دی جائے۔آخر میں عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ پشاور سمیت کسی علاقے میں سڑکیں بند نہیں ہونی چاہئیں۔ حکام کی جانب سے فوری عملدرآمد کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…