منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

پنگریو (این این آئی)نواحی ٹاؤن راجوخانانی کے گاں سومجی کولہی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع نے دو قیمتی جانیں نگل لیں۔

اطلاعات کے مطابق گاؤں کے رہائشی پریم کولہی نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ لچھمی کولہی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد خود بھی پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔مقامی افراد کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں خوشی کا ماحول تھا اور آج مقتولہ کی بہن کی شادی کی تقریبات طے تھیں۔ اچانک پیش آنے والے اس سانحے نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا اور پورا گاں سوگ کی فضا میں ڈوب گیا۔ملنے والی معلومات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کرگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پریم کولہی نے طیش میں آکر اپنی اہلیہ لچھمی کولہی کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا، جس کے بعد اس نے گھر کے اندر ہی پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ضروری شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس اچانک سانحے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ایک طرف شادی کی تیاریوں کی گہما گہمی تھی تو دوسری جانب پل بھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے اور علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مکمل تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…