بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت رمضان پیکج کے تحت 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو کارڈز کے ذریعے مالی معاونت فراہم کر ے گی

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

مکوآنہ (این این آئی)رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف اور سکیورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے

صوبہ بھر میں اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں میں مالی معاونت، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور امن و امان کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔یہ پیش رفت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلی سطح اجلاس میں سامنے آئی،جس میں رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات، پرائس کنٹرول اور رمضان نگہبان پیکج پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان10 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔اس مقصد کے لیے کارڈز کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک 12 لاکھ کارڈز اضلاع کو بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ یہ عمل یکم مارچ تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مستحق خاندانوں کو کارڈز ان کے گھروں پر فراہم کرے گی۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کیا جائے اور منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی براہِ راست نگرانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور طلب و رسد کے توازن کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں اور کسی بھی شے،خصوصا پھلوں اور سبزیوں کی قلت پیدا نہ ہونے دی جائے۔

افطار دسترخوانوں کے منتظمین کو ضلعی سطح پر انتظامی تعاون فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے مساجد اور امام بارگاہوں کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی،جس کے تحت حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی سخت کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اجلاس کو بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تمام کیمرے فعال رکھے جائیں گے اور تراویح اور افطار کے اوقات میں پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ14 فروری سے صوبے بھر میں سہولت بازاروں میں رمضان بازار قائم کر دیئے جائیں گے،جہاں آٹا، پھل اور سبزیاں رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔اجلاس میں سیکرٹری خزانہ و دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ صدر بینک آف پنجاب،تمام ڈویژنل کمشنرز،آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے آن لائن شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…