منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور میں بسنت مناتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر صحافی جاں بحق

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)بسنت کے تیسرے روز مختلف حادثات میں صحافی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ،

دو افراد چھتوں سے گر کر جبکہ ایک پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔باغبانپورہ کے علاقے اقبال کالونی میں پتنگ لوٹتے ہوئے 32 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق32 سالہ سلیمان پتنگ لوٹتے ہوئے دھاتی تار کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا،پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ لاہور کے علاقے ساندہ کا رہائشی صحافی زین ملک چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا،صحافی زین ملک کو زخمی حالت میں میاں منشی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے ۔زین ملک نے لاہور کے مختلف ٹی وی چینلز پر بطور رپورٹر کام کیا اور ان دنوں بھی ایک ٹی وی چینل میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔لوئر مال کے علاقہ بلال گنج میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا۔

ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق 16سالہ عبد اللہ پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرکر شدیدزخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔متوفی سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…