بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بسنت کاوقت ختم، اب پتنگ بازی پر سخت ایکشن ہو گا: پنجاب حکو مت کا بڑا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ بسنت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور اب پتنگ بازی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، کیونکہ پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عظمیٰ بخاری نے محفوظ بسنت کے انعقاد پر لاہور کے شہریوں، ملک بھر کے عوام اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان اور شکریہ اوورسیز پاکستانی‘‘ جنہوں نے اس موقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے غیر ملکی مہمانوں اور سفارتی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پورے صوبے کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے مطابق لاہوری محفوظ اور کامیاب بسنت منانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الحمدللہ بسنت اس بار انتہائی محفوظ انداز میں منائی گئی اور امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے بھی لوگ اس موقع پر لاہور پہنچے۔ شہریوں نے حکومتی ضوابط اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں تمام اداروں نے بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں کھڑے ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو کمزور کرنے والے عناصر اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…