منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے

datetime 7  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے سے متعلق تفتیشی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

اور جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ثبوت محفوظ کرنے کے لیے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا سے بھی تکنیکی معاونت حاصل کی ہے تاکہ حملہ آور کی شناخت اور نیٹ ورک تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دھماکے سے قبل فائرنگ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس نے راستے میں دو فائر کیے جبکہ مسجد و امام بارگاہ کے مرکزی ہال میں داخل ہونے کے بعد مزید چھ گولیاں چلائیں، جن کے خول موقع سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آور نے ہال کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکے میں تقریباً چار کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس میں بال بیرنگ کی بڑی مقدار شامل تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے اس خودکش حملے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…