بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بہنوں کی سیاست نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کو نومبر2024 تک رہا کروا چکا ہوتا، شیر افضل مروت

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران خان کی بہنوں کی سیاست نہ ہوتی تو میں بانی پی ٹی آئی کو نومبر2024 تک رہا کروا چکا ہوتا۔ایک انٹرویو میںشیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کی وجہ سے پارٹی کا نقصان ہوا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بشریٰ بی بی نے تبدیل کروایا۔رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست میں وفاداری وائی فائی کی طرح ہے جو سگنل مضبوط ہونے پر کنیکٹ ہو جاتی ہے، پی ٹی آئی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جو عمران خان کی بہنوں کی مداخلت سے بچاؤ ہو، علیمہ خانم سے میرا کیا اختلاف ہو سکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ اپنا مؤقف دیتا تھا جو ان تمام سے ہٹ کر ہوتا تھا، مجھے جو بھی سچ لگتا تھا وہ میں بانی پی ٹی آئی کو کہتا تھا، ان سے ملاقات کیلئے جب اڈیالہ جیل جاتا تھا تو پارٹی کے جاسوس میرے آس پاس ہوتے تھے۔شیرافضل مروت نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی بہنوں کو وہ بات کرنی چاہیے جس سے پارٹی کو فائدہ ہو، بہنوں کی سیاست نہ ہوتی تو نومبر2024 تک بانی کو میں رہا کروا چکا ہوتا، علیمہ خانم کا سب سے بڑا نشانہ تو بیرسٹر گوہر ہیں۔8 فروری کی ہڑتال کے بارے میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ایک دن رہ گیا اور اب مشعل بردار ریلی کا اعلان کر رہے ہیں، پارٹی نے اچھا فیصلہ کیا ہے کیونکہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام سے پتہ نہیں چلنا تھا، مجھے احتجاج کی کامیابی کی کوئی امید نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ پشاور میں مشعل بردار ریلی بڑی ہوگی ہو سکتا ہے باقی شہروں میں بھی ہوں، حکومت کو 8 فروری کے احتجاج سے کوئی بھی نقصان نہیں ہوگا، حکومت کو چاہیے اس دن بسنت پر پتنگ کی ڈور سے بچاؤ کے اقدامات کرے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…