منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

حج پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔

جاری بیان میں وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزا پراسیسنگ کیلئے بائیو میٹرک کا عمل ہر صورت 8 فروری تک مکمل کریں۔ترجمان کے مطابق عازمین حج بائیو میٹرک کیلئے اپنے متعلقہ بینکوں سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں، جو عازمین جدید سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن یا انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں،ان افراد کی سہولت کیلئے ملک بھر میں 6تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا گیا کہ عازمین حج کیلئے اولین ترجیح سعودی ویزا بائیو ایپ کا استعمال ہونا چاہیے، جو موبائل پلے اسٹور سے با آسانی ڈان لوڈ کی جا سکتی ہے۔اس ایپ پر اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کریں، پاسپورٹ اسکین، سیلفی اور دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں، جس کے بعد آپ کو ایک کنفرمیشن ای میل آئے گی، جسے عازمین حج اپنے باقی پراسیس کے لیے محفوظ کر لیں۔

ترجمان کے مطابق ایپ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آنے پر اپنے متعلقہ بینک کی برانچ سے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے، اگر عازمین کو ایپ کے ذریعے تصدیق نہ ہو سکے تو وہ ملک بھر میں قائم 6تاشیر سینٹرز سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ان سینٹرز میں اسلام آباد میں عوامی ٹریڈ سینٹر، تیسری منزل، سیکٹر جی نائن، لاہور میں دی انٹرپرائز بلڈنگ، 1کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، کراچی میں بلاک اے، گرانڈ فلور، ایف ٹی سی بلڈنگ، شاہراہ فیصل، پشاور میں تیسری منزل، الحاج ٹاور، مین یونیورسٹی روڈ، ملتان میں دوسری منزل، کرسٹل مال، نزد عثمان آباد کالونی، بوسن روڈ، کوئٹہ میں میمار پلازہ، خوجک روڈ، کوئٹہ کینٹ شامل ہیں۔ان سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہیں۔ عازمین آخری تاریخ 8فروری سے قبل بائیو میٹرک لازمی کروا لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…