بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی بہادر آباد میں ڈکیتی، ڈاکو گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جہاں مسلح ملزمان ایک رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں سونا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شہری بینک لاکر سے زیورات اور ایک لاکھ امریکی ڈالر نکلوا کر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گھر پہنچا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے اس کا پیچھا کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان گھر تک پہنچے، جن میں سے ایک ملزم باہر نگرانی کرتا رہا جبکہ تین افراد زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور واردات انجام دی۔پولیس کے مطابق ملزمان فرار کے دوران اسپیڈ بریکر پر موٹرسائیکل پھسلنے سے گر پڑے، جس کے باعث لوٹا گیا سونا سڑک پر بکھر گیا۔ قریب واقع گھروں کے سیکیورٹی گارڈز کو دیکھ کر ملزمان عجلت میں فرار ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر زیورات واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم امریکی ڈالر ملزمان اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے راستوں کا تعین کر لیا ہے، جیو فینسنگ کا عمل جاری ہے جبکہ مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…