ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

فراڈ کیس،سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کی ضمانت بحالی درخواست پر پیشرفت، نوٹس جاری

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ۔

جسٹس راجا انعام امین منہاس کے روبرو ایف آئی اے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران نجف حمید عدالت میں موجود تھے، جہاں انہوں نے ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔ نجف حمید نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے 24 جنوری کو سنائے گئے ضمانت منسوخی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔ قبل ازیں سماعت کے موقع پر نجف حمید اپنے وکیل قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکلا نے عدالت سے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس کر دیا ہے،

جواب آنے دیں۔ عدالت نے اس حوالے سے تحریری آرڈر پاس کرنے کا بھی کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…