ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

لاہور ،داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی 10ماہ کی بچی کی لاش بھی مل گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی 10ماہ کی بچی کی لاش بھی مل گئی،

10ماہ کی بچی کی نعش 17گھنٹے بعد سگیاں سے برآمد کر لی گئی جبکہ 24سالہ خاتون کی نعش تقریباً 3کلو میٹر دور آئوٹ فال روڈ سے ملی تھی ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے ہائی لیول انکوائری کمیٹی قائم کر کے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ کچھ افسران کو نااہلی اور غفلت پر معطل بھی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ داتا دربار کے قریب کھلے سیوریج مین ہول میں ماں بیٹی کے گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹیپا کے جاری ترقیاتی منصوبے کے دوران پیش آیا، جہاں سیوریج لائن پر حفاظتی ڈھکن موجود نہیں تھا۔

واسا کے ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں ترقیاتی کام جاری تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق حفاظتی ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے مطابق حادثے میں خاتون سعدیہ کی لاش آیئوٹ فال روڈ ڈسپوزل سے مل گئی تاہم بچی لاپتہ تھی ۔ڈی آئی جی کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پورے واقعے کو مانیٹر کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ خاتون کے شوہر کی بیان کردہ تمام باتیں درست تھیں۔فیملی رکشے پر آئی، کہاں رکشہ پارک کیا، کس راستے سے داتا دربار زیارت کیلئے گئے اور واپسی پر کیسے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا سب کچھ کیمروں میں محفوظ ہے۔فیصل کامران نے بتایا کہ یہ خاندان داتا دربار پر سلام پیش کرکے نکل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گرنے کا حادثہ پیش آیا۔انہوں نے واضح کیا کہ خاتون کا شوہر حراست میں نہیں تھا بلکہ واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی تھیں۔ریسکیو آپریشن کے دوران خاتون کی لاش رات گئے ہی مل گئی تھی ۔

بعد ازاں کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے سگیاں سے بچی کی لاش برآمد کر لی، ریسکیو ٹیموں نے 17گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رکھا۔ریسکیو آپریشن میں پچاس سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا، تین ٹیمیں مسلسل ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی تھیں، حکام نے کہا کہ بچی اور ماں کی لاش محکمانہ کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے ہائی لیول انکوائری کمیٹی قائم کر کے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وزیراعلی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین کو معطل کردیا گیا، غفلت اور کوتاہی کے مرتکب پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر احمد کو بھی معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اہلخانہ جیسا کہیں گے ویسی ہی کارروائی کی جائے گی اور جس کی بھی غفلت ثابت ہوئی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دریں اثنا واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ٹیپا کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیپا کے ٹھیکدار نے مین ہول کھولنے کے باوجود حفاظتی انتظامات نہیں کیے۔ شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے کوئی بورڈ نہیں لگایا گیا، مین ہولز کے اردگرد بیرئیرز نہیں لگائے گئے اور سیکورٹی عملہ بھی تعینات نہیں کیا گیا۔ٹیپا کے چیف انجینئر اقرار حسین سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…