اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک موٹر وے پر پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔
واقعے کے نتیجے میں انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب ان کے والد نوشہرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران اسحاق خٹک نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں، جس میں گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ پرویز خٹک محفوظ رہے pic.twitter.com/7GSPZxu7Rw
— Ishaq Khattak (@IshaqkhattakPK) January 29, 2026















































