منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایس او پیز پر فوری اور مکمل عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سکیورٹی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اطراف اور اندر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کو باقاعدہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی مکمل ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو الرٹ رہنے اور سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیںـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…