اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

چائلدپورنوگرافی کے مجرم کو 225 سال قید کی سزا

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست مشی گن میں عدالت نے بچوں کے ساتھ سنگین جنسی جرائم میں ملوث شخص کو طویل ترین قید کی سزا سنا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی جیسے سنگین جرم میں ملوث مجرم لوکاس منرو اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا اور متاثرین کو انصاف مل گیا۔سفاک ملزم لوکاس منرو کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری مشی گن اسٹیٹ پولیس کمپیوٹر کرائمز یونٹ اور انٹرنیٹ کرائمز اگینسٹ چلڈرن ٹاسک فورس کی مشترکہ تحقیقات کے بعد عمل میں آئی۔ملزم لوکاس منرو پر الزام تھا کہ اس نے نہ صرف بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر مبنی مواد تیار کیا بلکہ اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا اور میسیجز کے ذریعے تقسیم بھی کیا۔24 نومبر 2025 کو لوکاس منرو نے خود پر عائد پانچ الزامات کو تسلیم کرلیا تھا جب کہ دو الزمات معاہدے کے تحت ختم کردیئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ یہ لوکاس منرو ان کیسز سے قبل بھی 2017 میں بچوں کے ساتھ جنسی سرگرمی، بلیک میلنگ اور تھرڈ ڈگری کرمنل سیکسول کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا تھا جس پر اس نے 5 سال قید بھی کاٹی لیکن پھر رہائی کے بعد اب دوبارہ پہلے سے بھی زیادہ سنگین جرائم پر گرفتار ہوا۔عدالت نے پچھلی سزا اور موجودہ جرائم کو دیکھتے ہوئے لوکاس منرو کو 66 سے 225 سال قید کی سزا دی جب کہ وہ پہلے ہی 123 دن حراست میں گزار چکا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ساڑھے 6 سال سے 100 برس تک کی متعدد سزائیں ایک ساتھ چلیں گی جب کہ 25 سے 100 سال اور 16 سے 25 سال کی دو سزائیں یکے بعد دیگرے کاٹنا ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…