بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

تاجر کے بیٹے کو اغوا کر کے 30لاکھ روپے تاوان مانگنے والا پڑوسی نکلا

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

پشاور (این این آئی) تاجر کے بیٹے کو اغوا کرنے والا پڑوسی نکلا ، بچے کی بازیابی کیلئے پڑوسی نے 30لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ خزانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، اغوا کار مغوی بچے کا پڑوسی نکلا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے کپڑوں کے تاجر پڑوسی کے سات سالہ بچے کو اغوا کر کے ضلع چارسدہ منتقل کر دیا تھا اور بچے کی بازیابی کے لیے والدین سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاوان کی اطلاع ملنے پر تھانہ خزانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کامیاب چھاپہ مارا، جس کے دوران مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا جبکہ اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔مغوی بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر پہلوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار کا پتہ لگایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…