بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، معروف عالمِ دین بیٹی سمیت شہید

datetime 10  جنوری‬‮  2026 |

وانا(این این آئی) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے معروف عالمِ دین مولانا حافظ سلطان محمد کو بیٹی سمیت شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا حافظ سلطان محمد کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا ، خارجی دہشت گردوں نے مولاناحافظ سلطان محمداوران کی بیٹی کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب چیئرمین مرکزی علما کونسل زاہد محمود قاسمی نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے نام پر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، جبکہ شریعت اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ علما کو نشانہ بنانا ملک میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے اور فتنہ الخوارج اس وقت ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ آئے روز معصوم شہریوں اور امن و استحکام کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہشت گرد دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، اس لیے ریاستی اداروں کو ان کے خلاف مثر اور فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک عالمِ دین کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گردوں کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں اور ان کا قلع قمع وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علما اور دینی جماعتیں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…