منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) لاسی گوٹھ میں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب لاسی گوٹھ میں ایک لرزہ خیز واقعے میں چار مسلح افراد نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نصراللہ بچل اور ان کی بیوی لطیفاں مگسی جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولین کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل لاسی گوٹھ میں رہائش اختیار کرنے آئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول نصراللہ بچل سیکیورٹی گارڈ تھے، واقعے کے وقت جوڑے کھانے کا سامان لینے گئے تھے اور واپس آنے پر یہ سانحہ پیش آیا۔مقتول کے بھائی کے مطابق دونوں نے چند ماہ پہلے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، قتل دوپہر کے وقت ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے قتل کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…