اسلام آباد(این این آئی)ماہر فلکیات کی رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اورپاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، ماہر فلکیات نے رمضان المبارک،عیدالفطر اور عید الاضحی کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کردی۔
ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنیکا امکان ہے،یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے،شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان، عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔ماہرفلکیات کے مطابق ذوالحج کا آغاز17 مئی سے ہونے کا امکان ہے، سائنسی بنیادوں پر عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔














































