ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

کراچی کے بڑے شاپنگ مال کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی شہر میں ایک بڑے شاپنگ مال کو نشانہ بنانے کی سازش سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں کارروائی کی گئی، جہاں ایک منی ٹرک میں نصب بارودی نظام (VBIED) پکڑا گیا۔ ٹرک سے تقریباً دو ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جسے فوری طور پر غیر مؤثر بنا دیا گیا۔

برآمد شدہ مواد میں 60 پلاسٹک ڈرمز میں بھرا ہوا بارود اور پانچ دھاتی گیس سلنڈر شامل تھے۔ اس کے علاوہ اسی کمپاؤنڈ سے مزید دھماکہ خیز سامان بھی ملا، جن میں دیسی ساختہ بارود سے بھرے چھ تھیلے شامل تھے، جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً ایک من تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام مواد شہر کے ایک بڑے شاپنگ مال پر دہشت گرد حملے کی تیاری کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ بی ایل اے کی جانب سے کراچی میں کیا جانے والا دوسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔ اس سے قبل بھی ایک خودکش حملہ آور خاتون کو دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے بچایا گیا تھا، جسے حملے کی غرض سے کراچی بھیجا جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…