بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

ملک کے مختلف حصوں میں دھند کا راج، موٹرویز بند، موسم خشک سرد رہنے کی پیشگوئی

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند کر دئیے گئے ۔این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم تھری درخانہ سے فیض پور، ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم الیون لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ، اس کے علاوہ ملتان-سکھر موٹروے ایم فائیو پر بھی ٹریفک معطل رہی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال اور دیگر وسطی و جنوبی پنجاب کے علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بالائی سندھ خصوصاً سکھر اور گرد و نواح میں بھی دھند متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات اور علی الصبح دھند پڑ سکتی ہے۔ادھر مجموعی طور پر ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور مستحکم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن کے اوقات میں دھوپ برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، لاہور میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری، جبکہ ملتان میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

پشاور میں موسم نسبتاً معتدل رہے گا جہاں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے، جبکہ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کراچی میں موسم بدستور گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا تاہم سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار رہے گا۔محکمہ موسمیات اور موٹروے پولیس نے شہریوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھند میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حدِ رفتار کم رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…