بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں، انجینئر محمد علی مرزا

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں، 2 سال جیل کاٹنے والے کے لیے فرسٹریٹڈ ہونا غیر معمولی بات نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انجینئر محمد علی مرزا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے اندر کی تفصیلات بتادیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں محل جیسی سہولیات حاصل نہیں، مگر انھیں باہر کی خبروں تک رسائی حاصل ہے، 2 اخبار ملے ہوئے ہیں۔

مذہبی اسکالر نے کہا کہ عمران خان کے کمرے میں ایل ای ڈی بھی لگی ہوئی ہے، رہنے کے لیے 6 چکیاں بھی ملی ہوئی ہیں، جن میں سے 5 ان کے اپنے استعمال میں ہیں، چھٹی چکی میں ان کا مشقتی رہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی دن میں 2 بار اپنی چکی سے باہر آتے تھے، صبح 9 بجے ناشتے کے لیے اور دوپہر 3 بجے دوپہر کے کھانے کے لیے، اُن کا مشقتی دیسی گھی کے تڑکے لگاتا تھا، جس کی خوشبو ہمیں بھی آتی تھی۔انجینئر محمد علی مرزا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب غصّے میں آتے تو بہت اُونچی آواز میں اور مسلسل بولتے، وہ جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں، 2 سال جیل کاٹنے والے کے لیے فرسٹریٹڈ ہونا غیر معمولی بات نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…