بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

علم نجوم کی روشنی میں سال 2026 پاکستان کیلئے کیسا رہے گا؟جانیے

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)علم نجوم کی ماہر سامعہ خان نے کہاہے کہ سال2026کے دوران اگرچہ عالمی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، لیکن پاکستان کے حالات نسبتا بہتر رہنے کے امکانات ہیں کیونکہ بھارت اندرونی سیاسی اور معاشی مسائل کا شکار ہے اور بڑے تنازع سے بچنے کی کوشش کرے گا۔وہ فروری کے بعد عالمی سطح پر بے چینی کے حساس دور کی پیشگوئی کرتی ہیں، تاہم پاکستان اور اس کے گرد و نواح کا خطہ نسبتا محفوظ رہے گا۔ معاشی لحاظ سے 2026 میں غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع بڑھنے کے امکانات ہیں جو معیشت کو مضبوط کریں گے۔عمران خان کے سیاسی حالات پر سوالیہ نشان ہے اور ان کے جیل سے باہر آنے کے امکانات کم نظر آتے ہیں۔

آسٹرولجر حیدر علی جعفری کے مطابق جنوری اور فروری 2026 عالمی سیاسی کشیدگی اور غلط فیصلوں کا دور ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے سرحدی علاقے، خاص طور پر افغانستان اور بھارت کے ساتھ، تنائو کا شکار رہیں گے۔جبکہ یوکرین جنگ اور جنوبی بحیرہ چین کی صورتحال بھی کشیدہ رہے گی۔ 2026 پاکستان کے لیے سیاسی تبدیلیوں کا سال ہوگا جس میں نئی قیادت اور سیاسی سوچ ابھرنے کا امکان ہے۔ مسلم دنیا کو آنے والے برسوں میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن اس کے بعد اتحاد اور عالمی نظام میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔نجومی حیدر علی جعفری کے مطابق اگلے 9 سے 10 سال نئے سیاسی اتحاد، قیادت اور معاشی منصوبوں کا دور ہوں گے، جس میں پاکستان ایک نئے کردار کے ساتھ سامنے آسکتا ہے، تاہم پہلے اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…