منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

زمین نہ پھٹی آسمان نہ گرا مگر انسانیت ایک بار پھر شرمسار ہو گئی

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

کھاریاں(این این آئی)زمین نہ پھٹی آسمان نہ گرا مگر انسانیت ایک بار پھر شرمسار ہو گئی۔ سرائے عالمگیر کی رہائشی ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے آشنا کے ساتھ مل کر تین معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا یہ اندوہناک واقعہ بھمبر کے نواحی گاں کسچناتر نالہ میں پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا تفصیلات کے مطابق خاتون کی ٹک ٹاک کے ذریعے کسچناتر کے رہائشی نوجوان بابر سے دوستی ہوئی جو بعد ازاں مبینہ طور پر ناجائز تعلق میں تبدیل ہو گئی خاتون اپنے شوہر اور گھر کو چھوڑ کر بچوں سمیت بھمبر پہنچ گئی ذرائع کے مطابق نوجوان بابر نے خاتون کو بچوں کو واپس چھوڑ آنے کا کہا تاہم مبینہ طور پر خاتون دوبارہ بچوں کو ساتھ لے آئی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر بچوں کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی بتایا جاتا ہے کہ بچوں کو پہلے چاٹ میں بے ہوشی کی دوا دی گئی

پھر بے ہوش ہونے پر گلا دبا کر قتل کیا گیا اور بعد ازاں لاشوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی بعد ازاں تینوں بچوں کی لاشیں گھر کے قریب واقع نالہ کسچناتر میں ریت کھود کر دفن کر دی گئیں پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اہل خانہ کی نشاندہی پر چھاپے مارے اور خاتون کو گرفتار کر لیا گرفتاری کے بعد خاتون کے ہوشربا انکشافات کی بنیاد پر کسچناتر کے رہائشی نوجوان بابر کو بھی گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر بچوں کے قتل اور تدفین کا اعتراف کیا بعد ازاں پولیس نے تھانہ سٹی بھمبر پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کسچناتر نالہ سے تینوں معصوم بچوں کی لاشیں برآمد کر لیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے سرائے عالمگیر منتقل کر دیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی اس دلخراش واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر علاقے کے عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ عوامی حلقوں نے سفاک ملزمان کو سخت ترین اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہےـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…