جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

چترال:68 ہزار ڈالر میں لائسنس حاصل کرنیوالا روسی باشندہ مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

چترال (این این آئی )گہریت گول میں روسی شہری نے کشمیری مارخور کا ٹرافی شکار کرلیا، 68 ہزار ڈالر کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ضلع چترال کے علاقے گہریت گول میں ایک روسی شہری مسٹر اینڈری زیاکا نے سرکاری اجازت نامے کے تحت نایاب کشمیری مارخور کا شکار کر لیا،شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ بتائی گئی ہے ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر ملکی شکاری نے اس شکار کے لیے 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض باقاعدہ لائسنس حاصل کیا تھاشکار کے موقع پر پولیس کی سیکیورٹی، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور وی سی سی (ویلیج کنزرویشن کمیٹی) کے صدور بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا،جس سے حاصل ہونے والی آمدن کا بڑا حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جائیگا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا مقصد نایاب نسل کے جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…