بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب میں دھند کے ڈیرے، راستے گم، موٹرویز کئی جگہ سے بند

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این اائی) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جس کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے، دھند کے باعث کئی اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کرنا خطرناک ہو گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے ایم 2کو لاہور سے ہرن مینار تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ، اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک جبکہ موٹروے ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک بند رکھی گئی۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ بعض مقامات پر چند میٹر تک محدود ہو گئی ، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر رات کے اوقات میں سفر نہ کریں کیونکہ اس دوران دھند زیادہ شدید ہو جاتی ہے، اگر سفر ناگزیر ہو تو ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کے استعمال، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے اور رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موٹر وے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیورز لین کی پابندی کریں اور اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، موٹر وے پولیس کی ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کریں اور اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…