بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

نو عمر لڑکی نے موبائل پیکج نہ کروانے پر دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں نوعمر لڑکی نے موبائل فون پیکج نہ کرانے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق 15 سالہ لڑکی ہادیہ نے اپنے والد سے موبائل فون پر پیکج کروانے کا تقاضہ کیا اور والد کے انکار پر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کیا۔اس حوالے سے کلری تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او ذوالفقار نے بتایا کہ آگرہ تاج گلی نمبر 23 میں قائم گھر سے نو عمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں لڑکی کی شناخت 15 سالہ ہادیہ کے نام سے ہوئی جبکہ متوفیہ کے والد رفیق نے پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ میری بیٹی نے مجھے موبائل فون پر پیکیج کرنے کا کہا تھا جس پر انھوں کہا کہ بعد میں کرا دوںگا اور یہ بول کر گھر سے چلا گیا۔والد کے بعد کچھ دیر کے بعد اہلیہ سبزی لینے کے لیے گھر سے باہر گئیں اور جب وہ واپس آئی تو ہادیہ کی لاش پنکھے کے ہک سے لٹکی ہوئی تھی جس کے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا ہوا تھا اور شبہ ہے کہ متوفیہ ہادیہ نے موبائل فون پیکج نہ کرانے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔متوفیہ کا والد پہلے ایک رفاحی ادارے میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا جو کہ اب کسی نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…