منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ،خطرناک ملزمان سمیت 16 ڈاکو مارے گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)سندھ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں میں خطرناک ڈاکوؤں سمیت 16 ڈاکو مارے گئے ہیں۔ایس ایس پی انور کھتران نے بتایا کہ نو ڈاکوؤں کی تصدیق ہوچکی ہے، سات ڈاکوؤں کی لاشیں تلاش کی جارہی ہیں، مجموعی طور پر اس آپریشن کے دوران 9 سے 16 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔ایس ایس پی انور کھتران نے کہا کہ ڈاکو ؤں کے لاشیں ابھی تک دریائی علاقوں میں ہیں، ہلاک ڈاکوؤں میں بکھرانی گینگ کا سرغنہ چھلو بکھرانی بھی شامل ہے جس کی ہیڈ منی 5ملین ہے۔

ہلاک ڈاکوؤں میں ازان آرزو ، ہزاروْسکھانی ، گمنی گوپانگ ، شاہ مراد شامل ہیں، ہلاک ڈاکوؤں میں ظفر عرف ظفری جھبیل 25لاکھ انعام یافتہ، بہادر عمرانی 25لاکھ انعام یافتہ شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 27 ڈاکو زخمی ہوئے،آپریشن میں جبری اور ہنی ٹریپ میں اغوا کئے گئے 9 مغوی بازیاب کرائے گئے۔فی کس یرغمال مغوی کے ایک کروڑ طلب کیے جارہے تھے، ڈرون سرویلنس کے زریعے مغویوں کو کچے کے جزیروں سے بازیاب کرایا، زخمی ڈاکوؤں کا علاج کرنے کے لئے اغوا کیے گئے ڈاکٹر ڈسپینسری طارق رشید اور شاہد علی کو بھی بازیاب کرایا گیا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…