بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیت 4افراد کا قتل، 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما راجا ناصر حنیف سمیت 4 افراد کے قتل کیس میں 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزمان کو دیگر مختلف دفعات کے تحت بھی 16 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ملزمان کو جرمانے کی سزا اور معاوضے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے 3 ملزمان کو عدم شواہد پر باعزت بری کر دیا۔

راجا رضی، سہیل، ساجد الرحمن، محب الرحمان، ندیم، سعد، فہد، مہد عباسی کو سزا سنائی گئی جبکہ فہیم عباسی، نادر، فیضان اور محمد حفیظ کو بھی سزا سنائی گئی۔سزا یافتہ راجا رضی الرحمن، سہیل اور ساجد تینوں سگے بھائی ہیں۔ سزا یافتہ ندیم عباسی باپ جبکہ سعد، فہد اور مہد بیٹے ہیں۔مجرمان نے فائرنگ کر کے 4 افراد راجا ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کو قتل کیا تھا۔ مقتول راجا ناصر حنیف اور مجرمان کے درمیان خاندانی زمین و جائیداد کا تنازع تھا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…