بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

کیا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جارہا ہے؟ رانا ثنااللہ نے بتادیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کو مبینہ طور پر کسی دوسری جیل منتقل کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل میں منتقل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق اگر صرف ملاقات کی حد تک بات ہو تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، مگر ملزم کی طرف سے ہر بار ہنگامہ آرائی کی کوشش کی جاتی ہے، جبکہ جیل قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو حکام کو اس حوالے سے نئے فیصلوں پر غور کرنا پڑے گا۔توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو شخص ہر کسی کو چور اور ڈاکو کہتا رہا، آج خود سزا یافتہ قرار پایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو دیے گئے غیر ملکی تحائف وہیں فروخت ہوئے جہاں سے انہیں تحفے ملے تھے، کیونکہ قیمتی گھڑیاں بیرونِ ملک مارکیٹوں میں فروخت کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران آر ٹی ایس کو بند کر کے ایک نیا تجربہ مسلط کیا گیا، جبکہ 2017 تک مہنگائی، ڈالر اور پیٹرول کے نرخ مستحکم تھے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی غلط معاشی حکمتِ عملی کے باعث ملک کو آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانا پڑا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث فوری طور پر عوام کو سبسڈی دینا ممکن نہیں، لیکن جیسے ہی معاہدہ مکمل ہوا، وزیراعظم عام شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ موقع ملا تو فلسطینی عوام کی خدمت کے لیے وہاں جانے میں انہیں خوشی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…