بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان کا موقف درست ثابت، افغانستان دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

نیویاک (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے طالبان کے دعوئوں کو ناقابلِ اعتبار قرار دے دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت یہ دعوی کرتی رہی ہے کہ افغانستان میں کوئی دہشت گرد تنظیم موجود نہیں، تاہم مختلف ممالک کی جانب سے مسلسل رپورٹس آ رہی ہیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان ، القاعدہ، جماعت انصاراللہ اور دیگر شدت پسند گروہ افغان سرزمین پر بدستور سرگرم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی نے افغانستان سے پاکستان کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں، جس سے علاقائی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

سلامتی کونسل کے مطابق افغان طالبان کی قیادت، بشمول امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ، کے احکامات ملک بھر میں مثر طور پر نافذ نہیں ہو رہے اور کئی علاقوں میں دہشت گرد گروہ آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ نے نشاندہی کی کہ طالبان حکومت میں قانون کی عملداری کمزور ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور خواتین و اقلیتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان غیر پشتون آبادی کے ساتھ زیادہ سخت رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باعث افغان معیشت کو روزانہ تقریبا 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر افغانستان میں بنیادی سیاسی، سکیورٹی اور انسانی مسائل حل نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق طالبان عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے خواہاں ہیں، تاہم دہشت گرد گروہوں کے خلاف مثر کارروائی نہ کرنے کے باعث عالمی تحفظات کم نہیں ہو پا رہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ افغانستان اس وقت انتہا پسند گروہوں کے لیے ایک خطرناک پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنجیدہ خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…