بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویز

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،میٹرک کی سطح پر ٹیکنیکل اور زراعت پڑھانے کی تجویز ہے۔میٹرک کی سطح پر 2نئے تعلیمی گروپس سے متعلق آئی بی سی سی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں مضامین کی گروہ بندی اور اعلی تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی بی سی سی کا اجلاس 23دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں انٹر میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کے مساوات پر مشاورت کی جائے گی اور غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی تعلیم سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی جبکہ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت میں کرنے والے طلبا کے میڈیکل اور انجینئرنگ داخلے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں تعلیمی اصلاحات کے لیے قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…