منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی، مدرسے کے طالبعلم کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا، 50لاکھ تاوان طلب

datetime 4  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)اسٹیل ٹاون گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوں نے اغوا کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی جس میں طالب علم نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوں نے اغوا کرلیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے طالب علم پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے، 3 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر واٹس ایپ سے طالب علم کی ہتھکڑی لگی تصویر بھیجی گئی، مغوی طالبعلم کے خاندان کے دیگر افراد دبئی میں مقیم ہیں جبکہ کچے کے ڈاکوؤں نے طالبعلم کی بازیابی کے لیے 50لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا ہے۔درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کی جانب سے اعلی پولیس افسران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ طالبعلم کو بازیاب کروایا جائے۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیر زادہ کے مطابق نوجوان کے اغوا کے کیس پر کام کر رہے ہیں، فی الحال یہ تعین نہیں ہوا کہ اسے کس جگہ سے اغوا کیا گیا، موبائل فونز لوکیشنز اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عینی شاہدین اور دیگر قریبی افراد کے بیانات لیکر قانون کارروائی کو مکمل کیا جائے گا، اگر ضرورت پڑی تو دیگر اداروں سے بھی مدد لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…